حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
«اِنَّا للهِ وَ اِنَّا اِلَیْهِ راجِعُونَ»
شہادت ایک عظیم ترین نعمت ہے جو اللہ تعالیٰ اس مقدس جہاد اور دفاع کے دوران اپنے برگزیدہ بندوں کو عطا فرماتا ہے۔
بے گناہ عوام، جان نثار مجاہدین، فوجی کمانڈروں اور معزز ذمہ داران کی ایک جماعت کی شہادت کی خبر "خصوصاً معزز عالم اور محترم بھائی، شہید ڈاکٹر علی لاریجانی اور ان کے باصلاحیت فرزند" نے شدید رنج و غم میں مبتلا کر دیا۔
یقیناً ان عظیم شخصیات کی جدوجہد اور ان کا پاک خون رائیگاں نہیں جائے گا، بلکہ اس کے نتیجے میں عالمی استکبار کا نظام مٹ کر رہ جائے گا۔
میں ان عزیزوں کے انتقال پر ملتِ ایران کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ ان شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے پسماندگان کو صبر و اجر عطا کرے اور ملتِ ایران کو کامیابی نصیب فرمائے۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ
قم, ناصر مکارم شیرازی
18 مارچ 2026









آپ کا تبصرہ